21 فروری، 2019، 12:53 PM

چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 11 افراد زخمی

چین میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 11 افراد زخمی

چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کردیا۔ چینی حکام کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے،جس کی شناخت 33 سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔ چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور طالب علم شامل ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1888266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha